بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل حسین محبی امریکہ اور اسرائیلی رجیم کی حالیہ دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دشمن کی بڑی بڑی باتیں زیادہ تر میڈیا کنزمپشن (تشہیراتی مصرف) کے لئے ہیں اور وہ خود سب سے بہتر جانتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ان کے لئے مؤثر کارروائی ممکن نہیں ہے اور وہ یقیناً اپنے مقاصد تک نہیں پہنچ سکیں گے۔
انھوں نے مزید کہا: دشمن جس طرح پہلے ایرانی قوم کی مزاحمت سے شکست کھا چکا ہے، اگر اپنی غلطی دہرائے تو دوبارہ شکست کھائے گا۔
سپاہ کے ترجمان نے امریکہ اور اسرائیلی رجیم کے سرغنوں کی دھمکیوں کے سیاسی اور تشہیراتی مقاصد کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: ان باتوں کا نمایاں حصہ اندرونی استعمال کے لئے ہے اور یہ اپنی جماعت کو انتخابات کے قریب شکست سے بچانے کے مقصد سے کہی جا رہی ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایرانی عوام کی طاقت اور تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا: ایرانی قوم اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہے کہ دشمن کی تشہیراتی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو جائے یا دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے دے۔
انھوں نے امریکہ اور اسرائیلی رجیم کے اندرونی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے اندرونی حالات انتشار کا شکار ہیں اور موجودہ حالات میں وہ کوئی سنجیدہ کارروائی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
سپاہ کے ترجمان نے آخر میں زور دیا: اگر دشمن کوئی محدود حرکت بھی کرے تو موجودہ تیاریوں اور مسلح افواج کے آپریشنل منصوبوں کے مطابق ایران کا جواب کئی گنا بڑا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ